راولپنڈی میں عاشورہ کے جلوس پر حملہ،متعدد عزادار شہید اور زخمی

 

ٹی وی شیعہ(میڈیا ڈیسک)سیکیورٹی زرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فوارہ چوک کے مقام پر جب دس محرم کا جلوس پہنچا تو شر پسند افراد نے ماتمی جلوس پر پتھراو اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔ راولپنڈی کے پولیس چیف افضل حسین کا کہنا ہے کہ ماتمی دستے اپنے مقررہ راستوں سے گذر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد عزادار جاں بحق ہو گئے۔ پاکستانی نیوز رپوٹرز کا کہنا ہے کہ ایک فرقہ پرست گروہ کی جانب سے عزادارن سید الشہداء پر تضحیک آمیز جملے کسے گئے جس کے بعد ماتمی دستوں اور عزاداروں میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں کشیدہ صورتحال کے باعث کرفیو نافذ کر دیا گیا اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں کشیدگی کےباعث شہر کے 19 تھانوں کی حدود میں آج رات بارہ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔

Add new comment