وزیراعظم پاکستان کو دہشت گروں سے خطرہ ہے۔حساس ادارے
ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک) پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی پنجاب سمیت سابق اور موجودہ اہم سیاسی رہنماوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بنا رکھی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طارق جیدار گروپ نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ اور دوران وزٹ ان کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، مراسلہ میں بھارتی انٹیلی جنس اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔ اس طرح سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملہ کرنے کے لیے خواتین کا ایک خودکش گروپ تیار کیا گیا ہے، اس اطلاع پر پولیس نے مساجد، مارکیٹوں، چرچ، اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
بشکریہ اسلام ٹائمز
Add new comment