مسلح دھشتگردوں کے ساتھ ایرانی فورسز کی جھڑپ ،۱۴ جوان شہید

ٹی وی شیعہ(ویب ڈیسک)موصولہ اطلاعات کے مطابق آج مسلح دھشتگردوں کے ساتھ ایرانی فورسز کی جھڑپ صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی شہرسراوان میں ہوئی جس میں 14 سرحدی فورسز کے اہلکار شھید ہو گئے تاہم شھدا کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس واقعہ کے بعد صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی علاقوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی شہرسراوان کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں اور کوہستانی اور دشوار گذارعلاقہ ہونے کیوجہ سے موت کے سوداگراور اسمگلر اس راستے کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

1-محمد قرایی
2- امید پارادال
3- امین آبراش
4- مهدی عارفی
5- حامد عبدالهی
6- مهدی زبردست
7- پژمان شاهوند
8- حمید لزگی
8- محمد صادق‌نژاد
10- احمد لنگری
11- سعید فتنقریی
12- مسعود معصومی
13- سید علی سیادت
14- محمد سلیمان

بشکریہ ابنا

Add new comment