مذاکرات کے لیئے بشارالاسد کی رخصتی کی شرط

ٹی وی شیعہ(ویب نیوز)لندن میں گیارہ ممالک کے اس اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کررہے ہیں۔انھوں نے قبل ازیں ایک بیان میں شامی حزب اختلاف کے تمام عناصر پر زوردیا ہے کہ وہ جنیوا میں آیندہ ماہ ہونے والے مجوزہ امن مذاکرات میں ضرور شرکت کریں۔
‎انھوں نے بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''اگر حزب اختلاف کے دھڑے شام میں امن عمل کا حصہ نہیں بنتے تو پھر شامی عوام کے پاس بشارالاسد اور انتہا پسندوں میں سے کسی ایک کے انتخاب کا آپشن ہی رہ جائے گا''۔

Add new comment