مرجعیت کے خلاف پرپیگنڈہ
مرجعیت کے خلاف پرپیگنڈے آج نہیں ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں اور دشمن کی ہمیشہ سے یہ سازش رہی ہے کہ وہ اسلام ناب یعنی شیعت کی اصل و اساس کو اپنے حملوں کو نشانہ بنائے اور مرجعیت جس سے دین کی بقا ہے کے خلاف سازشیں رچائے۔ ان سازشوں کی وجہ صرف یہ ہے کہ مرجعیت سے چونکہ شیعت کی بقا ہے اور اگر مرجعیت ختم ہو جائے گی تو دین ہر زمانے کی ضروریات کا جواب دینے سے قاصر ہو جائے گا جب دین آنے والے دور کی مشکلات کو حل نہیں کر پائے گا تو دشمن آسانی سے لوگوں کو دین ناب سے دور کر دیے گا کہ ہم تو کہتے ہی تھے کہ دین قدیم زمانے کا افیون ہے اب اس ترقی یافتہ دور میں جب یہ انسان کی ضروریات کا جوابدہ نہیں ہے تو اس کی ضرورت کیا ہے؟ لہذا یہ شیعت سے مرجعیت کو ختم کرنا چاہیے ہیں اور لوگوں کے درمیان اس سلسلے میں شبہہ افکنی کرتےہیں۔
۲: ولایت فقیہ کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں فقیہ کی ولایت اور حکومت ہو۔ وہی اسلامی حکومت اور وہی ولایت جو عصر رسالت سے چلی آ رہی تھی ائمہ کے دور میں تکوینی اور تشریعی ولایت کی صورت میں موجود رہی ہے اور وہی حکومت اور ولایت آج فقیہ کی حکومت کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران میں تشکیل پانے کے بعد اس کی ایک ہلکی سے جھلک دکھائی دی ہے۔
ولایت فقیہ اس ملک میں تشکیل دی جا سکتی ہے جس میں شیعوں کی اکثریت ہو، شیعہ حکومت ہو ور اسلامی قانون کا نفاذ ہو، عصر حاضر میں دنیا میں صرف ایران ہی ایسا ملک ہے جہاں شیعہ حکومت موجود ہے لہذا ولی فقیہ اسلامی حکومت کے اعلی عہدہ پر فائز ہے باقی ممالک میں اگر شیعہ حکومت قائم ہو مثلا عراق میں اور حکومت کا سارا اختیار فقیہ کے ہاتھ میں دیا جائے تو وہاں بھی ولی فقیہ معین ہو سکتا ہے۔ دیگر ان ممالک میں ایسے شرائط فراہم نہیں ہیں۔
لہذا دنیا ساری کے شیعہ چونکہ عقیدتی اعتبار سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ہم عقیدہ ہیں اس ملک میں موجود ولی فقیہ کو اپنا ولی فقیہ بھی مانتے ہیں گر چہ کسی دورسرے ملک میں رہتے ہیں جیسا کہ مسئلہ تقلید میں بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ ہمارا تفکر اور عقیدہ ملکی حدود اور قومی قیود میں محصور نہیں ہے لہذا جہاں بھی دنیا میں شیعہ حکومت ہو گی ہم بھی اس میں شریک ہوں گے۔
بشکریہ ابنا
Add new comment