عراق ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے لرز اٹھا،40 سے زائد افراد جاں بحق
ٹی وی شیعہ (ویب نیوز)عراقي سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ يہ دھماکے پير اور منگل کي درميان شب بغداد کے مختلف علاقوں ميں ہوئے جن ميں مجموعي طور پر چاليس افراد جانبحق اور درجنوں زخمي ہوگئے ہيں۔ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شمال مشرقي بغداد کے علاقے الحسينہ ميں ايک پارکنگ کے قريب ہونے والے کار بم دھماکے ميں اٹھارہ افراد مارے گئے ہيں۔ سارہ کيمپ کے علاقے ميں بھي ايک کار بم دھماکہ ہوا جس ميں دو افراد کے مارے جانے کي خبر ہے۔ بغداد کے علاقوں دروہ، زعفرانيہ اور اعلام ميں ہونے والے کار بم دھماکوں ميں انيس افراد جانبحق اور پچيس کے قريب زخمي ہوئے ہيں۔
بعض خبروں ميں کہا گيا ہے کہ عراقي دارالحکومت کے مختلف علاقوں ميں کم از کم نو کار بم دھماکے ہوئے جن ميں ستر سے زائد عام شہري مارے گئے ہيں، اس سے قبل ہفتے کے روز بغداد کے نواحي شہر کاظيمين شريفين ميں شيعہ زائرين کے خلاف ہونے والے دہشتگردانہ حملوں ميں بہتر زائرين شہيد اور ڈيڑھ سو کے قريب زخمي ہوئے تھے۔ عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکہ اور سعودي عرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروپ جن ميں القاعدہ اور تکفير عناصر سر فہرست ہيں، ملک ميں فرقہ وارنہ ہماہنگي کو سبوتاژ کرنے کي کوشش کر رہے ہيں۔ عراقي حکام کے مطابق دہشتگردي کے واقعات وزيراعظم نورالمالکي کي جمہوري حکومت کو کمزور کرنے کي سازش کا حصہ ہيں جس ميں خطے کي بعض عرب حکومتيں ملوث ہيں۔
Add new comment