بحرین میں شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں

ٹی وی شیعہ (نیٹ نیوز)شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے پچاس ہزار مصریوں کو بحرینی نیشنلٹی دینے کی سازش کی گئی ہے۔مصر پر قابض موجود حکومت کے بعض کارندوں نے یہ خبر دی ہے کہ بحرین کے بادشاہ "حمد بن عیسی آل خلیفه" نے اپنے قاہرہ کے آخری دورے کے دوران عدلی منصور  کو رازدارانہ طور پر کہاہے کہ اس کی حکومت انتظامیہ کے طور پر پچاس ہزار مصریوں کو بحرینی قومیت دینے پر آمادہ ہے۔  مصر کے موجودہ صدر عدلی منصوراور وزیر دفاع نے بھی اس پیشکش کو پسند کیا ہے اور عدلی منصور نے بہت جلد اس ضمن میں خلیج فارس کا دورہ کرنے کا عندیہ دیاہے۔

Add new comment