ایران کے ایک جوہری پلانٹ میں تخریب کاری میں ملوث 4 افراد گرفتار۔علی اکبر صالحی

 ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران کے ایک جوہری پلانٹ میں تخریب کاری میں ملوث 4 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گيا ہے۔یہ افراد پہلے سے زیر نظر تھے۔انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے 4 افراد کی مشکوک کارروائی کی اطلاع ملی اور ان کو فعالیت جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی اور مناسب وقت پر انھیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ گرفتار شدہ افراد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ ابنا

Add new comment