امریکی اقتصادی شٹ ڈاون کے پیچھے اسرائیلی ہاتھ ہے۔گورڈن ڈف
ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)امریکی صحافی گورڈن ڈف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کی پسپائي اورایران کے تعلق سے اسرائيل کے نظریات کو خاطر میں نہ لانے کی وجہ سے اسرائيلی لابی نے کانگریس کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنے اختیارات سے امریکی حکومت کو تعطل کا شکار بنادے۔
گورڈن ڈف نے کہا کہ کانگریس نے اوباکیر بل کی وجہ سے وائٹ ہاوس کے قرضوں میں اضافہ کرنے اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے بل کو ووٹ دینے انکار نہیں کیا ہے بلکہ اس کی اور وجوہات ہیں جن کو اسرائيل لابی کے اہداف میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکی میڈیا کاحالیہ پروپيگنڈہ اور سی این این چینل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے بیانات کی تحریف جیسے اقدامات صہیونی ریاست کے اہداف کے پیش نظر اسرائيلی لابی کے دباؤ میں انجام دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات کرکے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات کو دوہرایا ہے۔
Add new comment