امریکہ میں اقتصادی شٹ ڈاون، کاروبار حکومت ٹھپ ہوکر رہ گیا۔میڈیا

 

ٹی وی شیعہ (ویب پینل)سترہ برس میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہےجس نے اتنی شدت سے امریکی اقتصاد کو متاثر کیاہے۔ تاریخی اعتبار سے امریکہ اٹھارہویں مرتبہ اقتصادی شٹ ڈائون کا شکار ہواہے اور اس مرتبہ شٹ ڈاون کی شدت پہلے سے کئی گناہ زیادہ ہے۔اس مرتبہ شٹ ڈائون کا اعلان وائٹ ہائوس کی جانب سے کیا گیا۔ امریکی صدر براک اوباما کے ہیلتھ کیئر پلان پر حزب اختلاف اور حکومت میں اختلافات برقرار رہنے کی وجہ سے لاکھوں وفاقی کنٹریکٹ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں۔ صرف امریکی فوج کو تنخواہ ملے گی۔ ماہرین کے مطابق اپنے آپ کو دنیا کا سپر پاور کہنے والا ملک امریکہ ان دنوں اپنی تاریخ کے سخت اور مشکل ترین صورتحال سے گذر رہا ہے۔امریکی سینٹ کی جانب سے حکومتی اخراجات پر بات چیت کے لیے ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اراکین کی تجویز مسترد کرنے کے سبب امریکا کے سرکاری دفاتر میں تالے پڑگئے،8 لاکھ افراد بغیر تنخواہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں۔ پارکس،عجائب گھراور تفریحی مقامات بھی بند ہیں۔ جبکہ خلائی ادارہ ناسا بھی جزوی طور پر بند ہے شٹ ڈاوٴن کی وجہ سے نہ صرف پنشن کی فراہمی میں تاخیرہو گی بلکہ ویزے اور پاسپورٹ کی درخواستوں پر عمل درآمد بھی مشکل ہو جائے گا، 
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بند ادارے دوبارہ بحال کرنے میں 2 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔

Add new comment