ایران سے بہتر تعلقات خلیجی ریاستوں کی مجبوری ہے۔اے پی
ٹی وی شیعہ(ویب ڈیسک)خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں کے بعد خلیجی ممالک کو بھی تہران کے ساتھ تعقات کو بہتر کرنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا اور مطلق العنان حکمرانوں اور شیخوں کے لیے آسان کام نہیں ہو گا۔ خلیجی ممالک بے شک خطے میں امریکا کی سیاسی اور عسکری موجودگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس خطے میں امریکا کی کئی چھاؤنیاں قائم ہیں اور دبئی میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا ایک دفتر بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے ممکنہ خطرات کی وجہ سے بھی خلیجی ممالک اور امریکا ایک دوسرے کاساتھ دیتے رہے ہیں۔ تاہم اگر تہران اور واشنگٹن کے مابین ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر براہ راست بات چیت شروع ہو جاتی ہے اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو خطے میں صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔
Add new comment