صیہونی حکومت کو اس کے مذموم اہداف میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایران

ٹی وی شیعہ(میڈیا پینل)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم، اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ گوشہ نشیں فرد شمار ہوتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے آج اقوام متحدہ میں ایرانی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ الگ تھلگ فرد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی نئي حکومت خارجہ پالیسی میں رہبرانقلاب اسلامی کے ارادوں کے مطابق کام کررہی ہے لیکن اس طرح سے بات کرتی ہے کہ نیتن یاھو جیسے جنگ پسندوں اور جھوٹے افراد کو کوئي بہانہ نہ مل سکے۔

محمد جواد ظریف نے ایران کی نئي حکومت کی سفارتی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ساٹھ برسوں سے ملت فلسطین کا خون بہارہے ہیں اور جن کے ایٹمی ہتھیاروں سے علاقے اورامن عالم کو خطرہ لاحق ہے، انہیں انسانی حقوق کی حمایت اور ترک اسلحہ کے بہانے دنیا سے تاوان وصول کرنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بے شک ایران کی نئي حکومت صیہونی حکومت کو اپنے مذموم اہداف تک پہنچنے کا موقع نہیں دے گي۔

Add new comment