جعفرآباد میں مراد لاشاری کو شہید کردیاگیا
ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں امریکی سعودی نواز کالعدمسپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے فعال شیعہ شہید نمائندے کی اطلاعات کے مطابق شہید محمد مراد لاشاری مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اوستہ محمد یو نٹ کے کارکن تھے جنہیں آج اوستہ محمد میں یزیدی صفت تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ، مراد لاشاری قومی و مذہبی حوالے سے کافی فعال تھے ،ان کی شہادت کی خبرسنتے ہی بڑی تعداد میں مومنین شہید کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے محمد مرادلاشاری کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید مراد لاشاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔،
Add new comment