تمام چرچوں کو تباہ کر دو۔وہابی مفتی کا نیا فتوی
ٹی وی شیعہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک مفتی عبد العزیز بن عبد اللہ نے حال ہی میں نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام مسیحی عبادت گاہوں اور بالخصوص چرچ تباہ کر دئیے جائیں۔
سعودی وہابی مفتی نے یہ فتویٰ کویت کے ایک وفد کی جانب سے درخواست کئے جانے پر دیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مسیحی عباد ت گاہوں کی تعمیر کو روکا جائے تاہم سعودی وہابی مفتی نے کہا ہے کہ تمام چرچ تباہ کر دئیے جائیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسیحی مذہب کے ماننے والوں کو نہ تو عبادت کرنے دی جاتی ہے اور نہ ہی ان کی کوئی عباد گاہ موجود ہے،تاہم سعودی عرب میں مقیم عیسائی مذہب کے پیروکار اپنے گھروں میں بھی خفیہ طور پر مسیحی عبادت بجا لاتے ہیں اور اگر اس بارے میں بھی پولیس کو علم ہو جائے تو مسیحی عوام کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جاتی ہیں،حیرت انگیز بات ہے کہ امریکی انتظامیہ اور بارا ک اوباما نے اپنے اتحادی سعودی عرب کے مفتی اعظم کے اس فتویٰ کو نظر انداز کر دیا ہے ۔
Add new comment