حضرت امام تقی (ع) کی دس احادیث

۱ ۔ خداوندعالم جسے جونعمت دیتاہے وہ ہمیشہ کے لئے ہوتی ہے لیکن اس سے وہ اس وقت زائل ہوجاتی ہے جب وہ لوگوں یعنی مستحقین کودینابندکردیتاہے ۔ 
۲ ۔ ہرنعمت خداوندی میں مخلوق کاحصہ ہے  خداجب کسی کوعظیم نعمتیں دیتاہے تولوگوں کی حاجتیں بھی کثیرہوجاتی ہیں اس موقع پراگرصاحب نعمت (مالدار) دوسروں کا خیال رکھےتوخیرورنہ نعمت کازوال لازمی ہے۔ 
۳ ۔ جوکسی کوبڑاسمجھتاہے اس سے ڈرتاہے۔ 
۴ ۔ مسلمان کی زندگی  ”حسن خلق“ ہے۔ 

۵۔ جوخداکے بھروسے پرلوگوں سے بے نیازہوجائے گا، لوگ اس کے محتاج ہوں گے۔

۶۔ جوخداسے ڈرے گاتولوگ اسے دوست رکھیں گے۔ 
۷ ۔ انسان کی تمام خوبیوں کی مرکززبان ہے۔

۸ ۔ انسان کے کمالات کادارومدارعقل کے کمال پرہے ۔ 
۹ ۔ انسان کے لیے فقرکی زینت ”عفت “ ہے خدائی امتحان کی زینت شکرہے حسب کی زینت تواضع اورفرتنی ہے کلام کی زینت ”فصاحت“ ہے روایات کی زینت ”حافظہ“ ہے علم کی زینت انکساری ہے ورع وتقوی کی زینت ”حسن ادب “ ہے قناعت کی زینت ”خندہ پیشانی“ ہے ورع وپرہیزگاری کی زینت تمام فضول کاموں سے کنارہ کشی ہے۔ 
۱۰۔ ظالم اورظالم کامددگاراورظالم کی تعریف کرنے والےسب کادرجہ برابرہے۔ 

 بشکریہ :۔

http://urdu.duas.org/masoomeen/chodah_sitaray/011.html

Add new comment