شیخ محمود امین طنطاوی انتقال کر گئے

 

ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)مصر کے معروف قاری قرآن اور الازہر یونیورسٹی میں امور قرآن کے سربراہ شیخ محمود امین طنطاوی گذشتہ روز قاہرہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شیخ محمود امین طنطاوی 30 نومبر 1930 کو پیدا ہوئے۔ انہیں ملائشیا کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 22 سال تک منصفی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قال ذکر ہے کہ انہوں نے دس سال سے کم عمر میں قرآن مجید حفظ کر لیا تھا۔ 
یاد رہے کہ شیخ محمود طنطاوی نے قرائت، تجوید اور علوم قرآن کے موضوعات پر چند کتب بھی تحریر کی ہیں۔

Add new comment