کراچی میں مسجد و امام بارگاہ پر منافقین کا دستی بموں سے حملہ،چار شہید پندرہ زخمی
ٹی وی شیعہ (ویب نیوز) کراچی شرقی کےعلاقے لانڈھی مجید کالونی میں مسجد و امام بارگاہ پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق اس دستی بم حملے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق مذکورہ امام بارگاہ لانڈھی بھینس کالونی کے قریب واقع ہے، پولیس ذرائع کے مطابق روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا ہے اور دہشت گرد حملے کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کیونکہ علاقے میں پولیس موجود نہیں تھی، مسجد وامام بارگاہ کے منتظمین کے مطابق شبِ جمعہ کی مناسبت سے مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا جاری تھی کہ دھماکہ ہوگیا، مقامی افراد کے مطابق شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہے، ذرائع کے مطابق روسی ساختہ دستی بم زیادہ تر طالبان اور لشکرجھنگوی دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کرتے ہیں، بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصّہ لیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسجد اور امام بارگاہ پر دستی بم کے حملے کے کچھ دیر بعد علاقے میں پہنچ گئے، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
Add new comment