امام رضا(ع) کا پیغام اپنے چاہنے والوں کے نام
ٹی وی شیعہ :۔ریسرچ سیکشن:۔
حضرت عبدالعظیم حسنی (رح) نے امام رضا (ع) سے نقل کیاہے کہ امام (ع) نے فرمایا :
اے عبدالعظیم ہماری طرف سے ہمارے دوستوں کو ہمارا سلام پہنچاو اور انہیں کہو کہ شیطان کو اپنے قریب پھٹکنے نہ دیں،انہیں گفتگو میں سچائی کا،امانتوں کی ادائیگی کا،جو ان کے کام کی بات نہیں اس سے خاموشی کا،جھگڑوں سے پرہیز اور ایک دوسرے سے میل جول کا حکم دیجئے کہ یہ مجھ سے قربت کا باعث ہے اورانہیں کہیں کہ آپس کے لڑائی جھگڑوں میں مشغول نہ ہوں،میں نے اپنے آپ سے یہ عہد کررکھاہے کہ میرے چاہنے والوں میں سےجوکوئی بھی مجھے غضب دلائے گا،میری خدا سے یہ دعاہے کہ دنیا میں اسے سخت ترین سزا دے اور آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں شامل کرے۔ پھر آپ (ع) نے فرمایا کہ ہمارے چاہنے والوں کو یہ خبر دیں کہ خدا ان میں سے نیکو کاروں کو بخشے گا اور گنہگاروں کی مغفرت کرے گا مگر یہ کہ کوئی شرک کرے یا ہمارے چانے والوں کی دوستی کو ترک کرے یا ان کی بدخواہی دل میں رکھے اور اگر کوئی ایسا کرے گاتو خدا اسے اس وقت تک نہیں بخشے گا جب تک وہ اپنی بری سوچ سے باز نہیں آجائے گا۔اگر وہ باز آگیا تو بہت خوب اور اگر باز نہ آیا تو روح ایمان اس کے دل سے جدا ہوجائیگی اور میری ولایت سے خارج ہوجائے گا اور اسے ہماری دوستی سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور اس بر ےانجام سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں۔ بحارالانوار ج۷۱ ص ۲۳۱
Add new comment