اخوان المسلمین کے اراکین کی تازہ گرفتاریاں
ٹی وی شیعہ(ویب ڈیسک)مصر میں نہتے عوام اور بالخصوص اخوان المسلمین کے اراکین پر حکومت کا تشدد بدستور جاری ہے جبکہ عالمی ادارے خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔آج پولیس نے تشدد پر اکسانے کے الزام میں اخوان المسلمین کے مرکزی ترجمان کو گرفتار کیا ہے۔جہاد الحدید اور اخوان کے متعدد سینیئر ارکان کو منگل کو قاہرہ کے ایک اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا۔
مرسی کے حامیوں پر فوج کی طرف سے کیے جانے والے پرتشدد کریک ڈائون کے بعد سے حدید روپوش تھے۔
Add new comment