شام میں بم دھماکہ ۱۹ افراد جاں بحق
ٹی وی شیعہ (ویب ڈیسک)شام میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ حمص میں پیش آیا اور سڑک کے کنارے نصب اس بم کا نشانہ ایک مسافر بس تھی۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ دار قبول نہیں کی ہے اور یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ اس بس کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ علاقے میں علوی فرقے کے لوگوں کی اکثریت ہے جب کہ سنی اور مسیحیوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں رہائش پذیر ہے۔
Add new comment