ایک میجر جنرل اور لفٹیننٹ کرنل شہید۔اعلی عدالتیں اور پاک فوج نواز شریف کی ملک دشمن پالیسیوں کا نوٹس لیں۔تجزیہ نگار
ٹی وی شیعہ(ویب ڈیسک/ریسرچ سیکشن)ایک طرف تو پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف امریکہ اور سعودی عرب کو خوش کرنے کے لئے طالبان کی نازبرداریاں کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف ملک میں تیزی سےعوام کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوج کے جوانوں اور افیسروں کا قتل عام جاری ہے۔آج بھی بنوں میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے دو اہل کاروں کو شہید، جب کہ چار کو زخمی کر دیا۔اس کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے علاقہ دیر میں بارودی دھماکے کے نتیجہ میں میجر جنرل ثناءاللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف کو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہید کردیاگیاہے۔اس سے پہلے بھی پاک آرمی کے کئی جوانوں کے گلے کاٹے گئے ہیں اور انہیں بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتاراگیاہے۔تجزیہ نگاروں نے میاں نوازشریف کی طالبان نوازیوں کی پیش نظر یہ رائے دی ہے کہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان آرمی اور اعلی عدالتوں کو از خود میاں نواز شریف کی ملک دشمن پالیسیوں کا نوٹس لیناچاہیے۔
Add new comment