شامی باغیوں نے خواتین کی بھرتی شروع کردی

ٹی وی شیعہ (ریسرچ سیکشن )لبنان کے شمال میں سرگرم عمل انتہا پرست عناصر خواتین کے ایک جنگجو گروپ کو فوجی تربیت دے رھے ھیں تاکہ یہ شام میں جبہۃ النصرۃ کی صفوں میں شامل ھوکر سرکاری فوج کے خلاف لڑے۔ یہ اطلاع لبنانی میڈیا نے مقامی سیکیورٹی سروس کے حوالے سے دی۔ پچھلے چند مہینوں میں انتہا پرست تقریبا" 20 خواتین کو بھرتی کرچکے ھے۔ اس وقت یہ خواتین زیر تربیت ھیں- تا حال ان میں سے صرف دوخواتین شام کیلئے روانہ ھو گئیں، لیکن امکان ھے کہ باقی 18 خواتین کو بھی عنقریب شام بھیجا جائے گا۔یاد ہے کہ وہابی مفتی اس سے پہلے جہاد النکاح کا فتوی دے چکے ہیں  اور اب خواتین کو جہاد کے نام پر اکسا کر شام بھیج رہے ہیں نجانے ان خواتین کے ساتھ کیاہوگا۔

Add new comment