طالبان سے مذاکرات کا فریم ورک تیار کرلیاہے۔وزیرداخلہ
ٹی وی شیعہ ( نیوز ڈیسک) ملک میں ایک طرف بے گناہ انسانوں کا قتل تسلسل کے ساتھ جاری ہے جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے اور طالبان کا مثبت جواب آنا نیک شگون ہے، اسلام آباد میں اے پی سی کے فیصلوں اور ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی میں رینجرز نے 158 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں کئی ٹارگٹ کلرز اور بھتہ لینے والے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں سے لڑائی نہیں کی جاتی اور مذاکرات کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر داخلہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ملک و ملت سے غداری کے مترادف قرار دیاہے۔
Add new comment