عراق میں تیس افراد شہید ۴۲ زخمی

ٹی وی شیعہ (انٹرنیشنل میڈیا+ریسرچ ڈیسک)عراق میں جاری خانہ جنگی کے باعث اس سال 4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عراقی حکام ان حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔گزشتہ روزعراق میں ایک مسجد کے نزدیک دو دھماکوں میں 30 لوگ جاں بحق اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔پریس ٹی وی کے مطابق، بعقوبہ میں ایک مسجد کے نزدیک اس وقت دو دھماکے ہوئے جب نمازی جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔ ذرا‏ئع کے مطابق دونوں دھماکے تھوڑے وقفے کے بعد ہوئے۔ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے جمع ہوئے تھے۔ دھماکے کو ذمہ داروں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم عراق میں اس طرح کی کاروائیاں عام طور پر القاعدہ کرتی ہے جس کی کوشش ہے کہ عراق میں فرقہ واریت پھیل جائے اور ملک میں استعماری طاقتوں کے مفاد پورے ہوں۔

اقوام متحدہ کے مطابق صرف اگست مہینے میں ہی عراق میں دہشتگردانہ حملوں میں 800 افراد مارے گئے ہیں۔

عراق کے علاقے بعقوبہ کی مسجد کے باہر 2 دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بغداد کے شمالی علاقے بعقوبہ کی مسجد کے باہر جمعے کی نماز کے بعد 2 دھماکے ہوئے،یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ منگل کے روز اس علاقے میں ہونے والے 3 کار بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

Add new comment