امریکہ مختلف بہانوں سے جاسوسی کرتاہے۔برازیل

ٹی وی شیعہ(انٹرنیشنل میڈیا)برازیل کی صدر ديلما روسف نے کہاہے کہ يہ بات ثابت ہوجانے کے بعد کہ امريکہ نے پيٹرو براس کمپيني کي جاسوسي کي ہے يہ بھي ثابت ہوجاتا ہے کہ امريکا کي دہشتگردي کے خلاف جدوجہد بھي محض جاسوسي کا ايک بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف بہانوں سے جاسوسی کرتاہے۔ان کے مطابق  پيٹرو براس کمپني کے بارے ميں معلومات اکٹھا کرنے کا تعلق سيکورٹي معاملات سے نہيں تھا بلکہ امريکہ نے اقتصادي اور سياسي مقاصد کے تحت ايسا کيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پيٹرو براس کمپني کسي بھي ملک کے لئے خطرہ شمار نہيں ہوتي اور اطلاعات کي چوري ملکوں کے درميان پائے جانے والے جمہوري تعلقات کے منافي ہے۔

برازيل کي صدر ديلما روسيف نے کہا کہ انکي حکومت ملک کے دفاع کے لئے اپني پوري توانائياں بروئے کار لائے گي۔ برازيل کے وزير خارجہ پير کے روز امريکي نيشنل سيکورٹي ايڈوائزر سوزن رائس سے ملاقات کے لئے واشنگٹن پہنچ گئے ہيں۔ برازيل کے ايک نجي ٹي وي نے بتايا ہے کہ امريکي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کے سابق ايڈوائزر ايڈورڈ اسنوڈن کے ذريعے منظرعام پر آنے والي دستاويزات کے مطابق امريکي جاسوسي ادارے برازيل کي پيٹروگيس کمپني پيٹروبراس کي جاسوسي کرتے رہے ہيں۔

Add new comment