نواز شریف کے پالتو دہشت گردوں کی فائرنگ سے نورایمان ٹرسٹ کے چئرمین شہید

ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)نواز شریف حکومت کی پشت پناہی کے باعث پاکستان میں شیعوں کا قتل عام تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔آج پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں ناظم آباد کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد نورایمان کی ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رضا ولد نور محمد شہید ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے جامع مسجد نور ایمان کے چیئرمین محمد رضا کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے علاقے میں موجود چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ان کے سر پر ایک ہی گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید محمد رضا کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو امام شاہ نجف رضویہ سوسائٹی فیز 1 منتقل کردیا گیا۔ شہید محمد رضا جامع مسجد نور ایمان کی ٹرسٹ کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ علامہ مرزا یوسف حسین کے ساتھ تنظیمی فعالیت میں بھی پیش پیش تھے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام مولانا غلام محمد امینی کو شہید کردیا تھا۔

پاکستان کے تمام مکاتب فکر نے پاکستان میں جاری قتل وغارت کی شدید مذمت کی ہے اور اس اکثر تجزیہ نگاروں نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ اگر نواز حکومت نے دہشت گردوں کی پشت پناہی جاری رکھی تو اسے جلد ہی بے گناہوں کا خون لے ڈوبے گا۔

Add new comment