ملابرادر کو جلد رہاکردیاجائے گا۔حکومت پاکستان

ٹی وی شیعہ (انٹرنیشنل میڈیا)منگل کے روز وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بین الاقوامی میڈیا بشمول خبر رساں اداے ’رائیٹرز‘ کو بتایاتھا کہ  ملا برادر کو ایک ماہ میں ہی رہا کر دیا جائے گا۔

آج ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ہاں زیر حراست افغان طالبان کے اعلٰی کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا ’ فیصلہ‘ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بین الاقومی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ملا برادر کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیاہے کہ ایک طرف تو طالبان بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں اور دوسری طرف حکومت پاکستان ملابرادر جیسے خطرناک قیدیوں کو رہاکرتی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت پاکستان نے سات خطرناک افغان طالبان کو رہاکردیاتھا۔

Add new comment