اسرائیل نے اپنی حفاظت کے لئے اسپیشل گروپ تشکیل دے دیا۔فارن میڈیا
ٹی وی شیعہ (فارن میڈیا ڈیسک )شام پر ممکنہ امریکی حملے اور اس کے نتیجے میں ایران یا حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے پیش نظر اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑنے کے لیئے ایک اسپیشل گروپ تشکیل دےدیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی فوج کی خصوصی جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں ۔ تربیت سے گزرنے والی اسرائیلی فوج کی اس یونٹ میں عربی نسل یہودی شامل ہیں۔مشقوں کے دوران فوجیوں کو جنگ کی صورت میں حزب اللہ کے زیر اثر علاقوں میں داخل ہو کر حزب اللہ کے جنگجووٴں کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔
Add new comment