آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد صرف اور صرف طالبان اور امریکہ کو محفوظ راستہ فراہم کرناہے۔مبصرین
ٹی وی شیعہ(ریسرچ ڈیسک)وزیر اعظم ہاوس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اس وقت آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے۔مبصرین کا کہناہے کہ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے شکار لوگوں کے حوالے سے کوئی منصوبہ یا پروگرام شامل نہیں ہے ۔اس کانفرنس کا اصلی مقصد پاکستان کے اندر امریکہ اور طالبان کو مذاکرات کرنے اور مل جل کرتخریبی اور فرقہ وارانہ منصوبوں کو آگے بڑھانےکے لئے محفوظ راستہ فراہم کرناہے ۔فی الحال حکومت پاکستان کا سارا ہم و غم ایسا ماحول بناناہےکہ لوگوں کے دلوں میں امریکہ اور طالبان کے خلاف نفرت کو کم کیاجاسکے تاکہ امریکہ آسانی کے ساتھ اس خطے میں اپنے مخالفین کے خلاف طالبان کی مدد سے اپنی کاروائیاں جاری رکھ سکے۔
Add new comment