شام کے خلاف چلائی جانے والی مہم سب سے بڑی مہم ہے۔ماہرین

 

ٹی وی شیعہ (میڈیا پینل)وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ڈینس مک ڈونو نے یہ پیغام ’فاکس نیوز سنڈے‘ سمیت مختلف امریکی ٹیلی ویژن پروگراموں میں کہاہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مہلک حملوں کے جواب میں اس کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پر امریکی عوام کو قائل کرنے کے لیے اوباما انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔

صدر براک اوباما کے قوم سے خطاب سے دو روز قبل انتظامیہ کے عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ پر اپنے بیانات میں طاقت کے استعمال سے متعلق کانگریس کی منظوری پر زور دیا۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کے خلاف سعودی عرب ،اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے چلائی جانے والی مہمات میں سے شام کے خلاف چلائی جانے والی مہم اب تک  سب سے بڑی مہم ہے۔

Add new comment