دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔نواز شریف

ٹی وی شیعہ ( میڈیا سیل)وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے دوران دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں، اگر اب بھی اکٹھے نہیں ہوں گے تو نقصان پاکستان کا ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جہاں اور جس صوبے میں ضرورت ہوگی، وفاق مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا جنگی بنیادوں پر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے اور اس معاملے پرکوئی سیاست نہیں کریں گے، پاکستان کو گھمبیرمسائل اور کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے ہم سب کو متحد ہونا چا ہئے اور اس کے دیرپا حل کے لئے لائحہ عمل طے کر نا چا ہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی گرفت میں ہے۔ مجھے امید ہے جس طرح کراچی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے تعاون سے معاملات پر پیشرفت ہو ئی اسی طرح ملک کو در پیش دیگر معاملات میں بھی کسی نہ کسی حل کی جانب بڑھیں گے، ہمیں پاکستان کے 18 کروڑ عوام کو مسائل سے نکالنا ہے،اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو نقصان پاکستان کا ہو گا،

 

Add new comment