مصری فوج کا صحرائے سینا میں تازہ اپریشن شروع

ٹی وی شیعہ(بیورو ریسرچ)مصر میں فوج نے حال ہی میں صحرائے سینا میں مسلح گرہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں ہیں، صحرائے سینا میں 2011ء میں صدر حسنی مبارک کی حکومت گرنے کے بعد سے مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، صحرائے سینا میں فوجی تعیناتی اسرائیل اور مصر کے درمیان 1971ء میں کئے گئے امن معاہدے کے تحت کی جاتی ہے، دوسری جانب قاہرہ میں پولیس اسٹیشن کے باہر ہفتہ کے روز دھماکہ ہوا، میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ایک اور واقعہ میں مصری فوج نے نہر سوئز کے قریب سے مارٹر اور دیگر ہتھیار برآمد کئے ہیں، جن کو ریل کی پٹڑی سے باندھا ہوا تھا، واضح رہے کہ یکم ستمبر کو مصر کے حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک مال بردار جہاز پر حملے کو ناکام بنایا تھا جو کہ نہر سوئز میں جہاز کے نقل و حمل کو متاثر کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا، نہر سوئز محکمے کے سربراہ ایڈمرل محب ممیش نے کہا تھا کہ دہشت گرد عناصر نے پناما کے پرچم والے ایک جہاز کو نشانہ بنایا، لیکن وہ جہاز کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے، اطلاعات کے مطابق وہاں دو دھماکے ہوئے تھے لیکن ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں، واضح رہے کہ مصر کا سینائی علاقہ صدر مرسی کی حکومت کی برطرفی کے بعد سے تشدد کا شکار رہا ہے، ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن اسرائیل کی ایماء پر شروع کیا گیا ہے۔

Add new comment