پاکستان نے مزید سات خطرناک طالبان رہاکردئیے، وزارت خارجہ
ٹی وی شیعہ (ریسرچ رپورٹ)پاکستان نے مزید سات خطرناک افغان طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے دفتر سےہفتےکو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا اُن میں منصور داد اللہ، سید ولی، عبدالکریم منان، کریم آغا، سحر گل، گل محمد اور محمد ذئی شامل ہے۔منصور داداللہ اہم طالبان کمانڈر ملا داد اللہ کا چھوٹا بھائی بتایا جاتا ہے۔ ملا داد اللہ 2007ء میں افغانستان میں مارا گیا تھا۔پاکستان اور افغانستان کے سنجیدہ حلقوں نے حکومت پاکستان کے اس غیر سنجیدہ رویے کی شدید مذمت کی ہے اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیاہے کہ ان خطرناک طالبان کی رہائی کا فیصلہ کسی بڑی سازش کا پیش خیمہ ہے۔
Add new comment