وائٹ ہاوٴس کے سامنے امریکی شہریوں کا احتجاج
ٹی وی شیعہ (میڈیا پینل)شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف وائٹ ہاوٴس کے سامنے امریکی شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاوٴس کے سامنے جمع ہوئے جس کے بعد دارالحکومت کی سڑکوں پر ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے مارچ کیا ، پلے کارڈ میں کانگریس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شام کیخلاف فوجی کارروائی نہ کی جائے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں اس وقت 56 فیصد عوام امریکا کی شام میں فوجی کارروائی کیخلاف ہیں۔ دوسری طرف کئی ارکان کانگریس بھی شام پر فوجی کارروائی کے حق میں نہیں۔
شام میں کیمیائی حملوں سے متعلق اقوام ِ متحدہ کی رپورٹ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ اس بات کا اعلان فرانسیسی صدر فرانسواں اولاں نے ہفتے کے روز کیا۔فرانسیسی صدر کے الفاظ، ’جب امریکی کانگریس جمعرات یا جمعے تک شام پر ممکنہ کارروائی کے بارے میں ووٹنگ کرے گی اور جب رواں ہفتے کے اختتام تک ممکنہ طور پر شام میں کیمیائی حملے کے حوالے سے اقوام ِ متحدہ کی رپورٹ بھی سامنے آجائے گی، ہمیں اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔‘
اقوام ِ متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معائنہ کاروں کی ٹیم ایک ہفتے قبل شام کے دورے پر تھی اور شام میں ممکنہ کیمیائی حملے کے حوالے سے اپنی تفتیش مکمل کر رہی تھی۔
Add new comment