قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کا اجتماع
ٹی وی شیعہ(نیوز رپورٹ) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کے سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن کنونشن اسلام آباد میں جناح ایونیو باالمقابل پارلیمنٹ ہاوس شروع ہوچکا ہے۔
کنونش کے ابتدائی سیشن سے علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ مرتضٰی پویا، علامہ شبیر بخاری، علامہ عبدالحسین الحسینی، شجاع رضوی، ذاکر شوکت رضا، علامہ مقصود ڈومکی، زوار بسمل، علامہ اصغر عسکری اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ استعمار وقت کے گماشتے آئیں، دیکھیں شہداء کے وارثان کا جم غفیر آج اسلام آباد میں جمع ہے۔
Add new comment