اخوان المسلمین پر پابندی کا فیصلہ
ٹی وی شیعہ (میڈیا سیل)ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اخبار نے دعوی کیاہے کہ حکومت نے اخوان المسلمون کو رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیم کے طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیاہےاس فیصلےکی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ معطلی کے فیصلے کا اعلان آئندہ ہفتہ میں کیا جائے گا۔ مصر کے ایک سرکاری اخبار الاخبار نے سماجی یکجہتی کے وزیر ہانی ماہانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزراء کی جانب سے اس بات کا فیصلہ ہوچکا ہے، تاہم اس کا اعلان آئندہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اخوان المسلمین 1928ء میں قائم ہوئی تھی اور اس سے پہلے 1954ء میں فوجی حکمرانوں نے اس کو منحل کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے اخوان المسلمین پر پابندی لگوانے کے لئے مصری فوج کی دامے درہمے سخنے ہر طرح کی مدد کی ہے اور بالاخر اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ہے۔
Add new comment