پنجاب یونیورسٹی سے القائدہ کاایک کمانڈر گرفتار
ٹی وی شیعہ (نیوز پینل)ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی ایک ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کے سر سید ہاسٹل کے کمرہ نمبر 237 سے ایک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے،ملزم کو پنجاب میں تخریب کاری کی کارروائیوں کی قیادت کرنی تھی۔ وہ پہلے بھی قبائلی علاقوں سے ملک میں تخریبی کارروائیوں کی کمانڈ کر چکا تھا۔ زیرحراست کمانڈر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ کمانڈر کی گرفتار کے سلسلے میں ہوسٹل انتظامیہ نے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سے تعاون نہیں کیا جبکہ ایک طالب علم نے اپنا تنظیمی عہدہ بتا کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش بھی کی۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر اہم فدائی مشن کی قیادت کے لیے لاہور آیا تھا۔ جسے ایک مذہبی جماعت کی ذیلی طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے پناہ دے رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ غیر ملکی گذشتہ کئی روز سے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تھا۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اس غیر ملکی کی ہٹ لسٹ پر اہم شخصیات تھیں۔
Add new comment