داڑھی رکھنے کا شریعت میں کیا حکم ہے؟

داڑھی رکھنا احتیاط واجب اور مونڈھنا حرام ہےاس لئے ہے کہ امام سجاد علیہ السلام نے امیرالمؤمنین علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے فرمایا: حلق اللحية من المثلة و من مثل فعليه لعنة اللَّه

(مستدرك، ج 1، ص 59، از كتاب جعفريات)۔
ترجمہ: داڑھی مونڈھنا مُثلہ (یعنی چہرے کو بگاڑنے، ناک، کان اور ہونٹ کو قطع کرنے) کے زمرے میں آتا ہے اور خدا کی لعنت ہے اس پر جو مُثلہ کا ارتکاب کرے۔
اس روایت میں داڑھی مونڈھنا مثلہ کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی پاداش اللہ کی لعنت اور غضب ہے۔
یادرہے کہ پاکستان ميں طالبان کہلوانے والے وہابی دہشت گرد شیعہ افراد کے ساتھ یہی سلوک کرتے ہیں اور نہتے شیعہ مسافروں کر پکڑ کر ان کا مثلہ کرتے اور ان کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتے ہیں اور ان کا عمل مُثلہ کا عینی مصداق ہے اور رسول اللہ فرماتے ہیں کہ مثلہ کرنے والے پر اللہ کی لعنت اور نیز رسول اللہ (ص) فرماتے ہیں کہ داڑھی مونڈھنا بھی مُثلہ کے زمرے میں آتا ہے۔
مراجع:
مراجع تقلید اور علماء نے بھی داڑھی مونڈھنا حرام قرار دیا ہے یا کم ازکم فرمایا ہے کہ "احتیاط واجب" یہ ہے کہ داڑھی رکھی جائے اور احتیاط واجب ترک نہیں کی جاسکتی۔
سورس: (محمد رضا طبسى، تراش ريش از نظر اسلام)
مسلمانوں کا قطعی رویہ
رسول اللہ (ص) کے دور سے اب تک دیندار لوگ داڑھی رکھنے کے پابند ہیں اور جو داڑھی مونڈھتا ہے اس کی مذمت کرتے آئے ہیں اور اس کو فاسق سمجھتے ہیں اور اسلامی عدالت میں بھی گواہی دینے کے لئے داڑھی رکھنا ضروری ہے کیونکہ داڑھی مونڈھنے والے شخص کو فاسق سمجھا جاتا ہے اور اس کی گواہی قابل قبول نہیں سمجھی جاتی۔ یعنی عادل ہونے کی ایک شرط داڑھی رکھنا ہے اور گواہی کے لئے عدالت شرط ہے۔
(آيت اللَّه العظمی سید ابوالقاسم خوئى، مصباح الفقاهة، ج 1، ص 264)
نتیجہ: "احتیاط واجب" یہ ہے کہ داڑھی رکھی جائے اور احتیاط واجب ترک نہیں کی جاسکتی

Add new comment