مصر یوں کا خون بھی آل سعود کے دامن پر.سعود الفیصل کا اعتراف

ٹی وی شیعہ (نیوز سیل)سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے فاکس نیوز سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ آل سعود نے مصر میں اسلامی بیداری تحریک کو ناکام بنانے اور صدر مرسی کی حکومت کےخلاف بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس سے قبل المنار چینل نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب مصر میں سیاسی اور مالی لحاظ سے مداخلت کررہا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب امریکہ کا ایسا اتحادی ہے جو علاقے میں ڈکٹیٹر حکومتوں کو باقی رکھنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے مغربی آقاوؤں کے ہمراہ اسلامی بیداری کی تحریک کو ناکام بنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ سعودی عرب نے مصرمیں فوجی بغاوت کی حمایت کی ہے۔ اس وقت سیاسی امور کے ماہرین کا خیال ہےکہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی کو بڑھاوادے رہا ہے۔

Add new comment