اے دنیا کے منصفو ! فلسطینیوں کی آواز سنو
ٹی وی شیعہ(ریسرچ ڈیسک)اس سال میں اب تک فلسطینیوں کے 400 سے زائد گھر منہدم کئے جاچکے ہیں۔صہیونی ریاست کے اس غیر انسانی اقدام کے تحت اب تک ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے صہیونی ریاست نے نئے سرے سے ساز باز مذاکرات کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں صیہونی مکانات بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ایک صیہونی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ تین سو یہودیوں کو النقب اور جلیلہ کے علاقوں میں بسایا جائے گا۔ النقب اور جلیلہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ہیں۔ صہیونی ریاست نے النقب کے صحرا سے ہزاروں عربوں کو زور زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرکے ان کے علاقے میں یہودیوں کو بسانے کا پلان بنایا ہے۔
Add new comment