بدھ کے روز خود کش حملہ ہم نے کیا تھا۔وہابی ٹولہ
ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)عراق میں اپریل کے بعد سے تباہ کن بم دھماکوں میں چار ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں اور اگست میں دہشت گردی کے واقعات میں پانچ سو ستر افراد شہید ہوئے ہیں۔ بدھ کو صبح کے مصروف اوقات میں عراقی دارالحکومت کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں مارکیٹوں، ریستورانوں اور بازاروں میں تباہ کن بم دھماکے کیے گئے تھے اور ان میں ساٹھ سے زیادہ افراد شہید ہوگئے تھے۔
سلفی وہابی دہشتگردوں القاعدہ کی مقامی تنظیم ریاست اسلامی عراق نے جمعہ کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ان دھماکوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔عراق کے تمام شیعہ اور سنی مسلمان ان وہابی دہشت گردوں سے سخت نالاں ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیابھر میں وہابی ٹولے قتل عام کررہے ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اسلامی جماعتیں چپ سادھے ہوئے ہیں۔
Add new comment