ایران اور حزب اللہ کی حوصلہ شکنی کے لئے شام پر حملہ ضروری ہے۔امریکی ترجمان

ٹی وی شیعہ(انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ)واشنگٹن میں شام پر حملے کے سلسلے میں منعقدہ خارجہ امور کمیٹی کےاجلاس میں ارکان سے خطاب کے دوراان امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چک ہیگل نے تاکید کی کہ شام پر حملہ نہ ہونے کا غلط اثر پڑے گا۔یئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی نے بھی جان کیری کے بیان کی تائید کی اوروزیر دفاع چک ہیگل نے اس اجلاس میں تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ فرانس، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی اتحادی ممالک شام کے خلاف فوجی کارروائی میں ہر قسم کی حمایت کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر یہ حملہ نہ کیاگیاتو اس سے ایارن اور حزب اللہ کے حوصلے مزید بلند ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں امریکہ میں ہونیوالے چند سرویز کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت شام کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالف ہے، ایک جدید سروے کے مطابق جو واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی نے مشترکہ طور پر کیا ہے، ہر دس امریکیوں میں سے چھ امریکیوں نے شام پر ہوائی حملے کی مخالفت کی ہے۔ 

Add new comment