کیپٹن سید ندیم نقوی شہید ہوگئے
ٹی وی شیعہ(کرنٹ رپورٹ)کیپٹن ندیم پی این ایس جوہر میں تعینات تھے اور نیول انجینئرنگ کالج میں لیکچرار تھے۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق پاک بحریہ کے افسر کیپٹن سید ندیم نقوی نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے 45 سالہ کیپٹن سید ندیم نقوی ولد بشیر احمد موقع پر شہید اور انکی اہلیہ 38 سالہ بنت زہرا زخمی ہوگئیں، تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے گاڑی اور گولیوں کے خول تحویل میں لے لئے۔
Add new comment