عراق پھر لہو لہو
ٹی وی شیعہ(نیوز ڈیسک)منگل کے روز باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بغداد کے شیعہ علاقوں میں کار بم دھماکےہوئے جن میں اب تک کم از کم 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بغداد اور اس کے مضافات میں کار بم کے گیارہ دھماکے ہوئے جن میں چالیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے مقامی وقت کے مطابق دھماکے شام چھ بجے سے شروع ہوئے جن میں آئس کریم پارلر، مارکیٹوں اور مصروف علاقوں کو نشانہ بنایا ۔ ان عوامی مقامات میں کرادہ اور مامل نامی علاقے شامل ہیں۔
بغداد کے مشرق میں ایک کار بم دھماکے میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو ہدف بنایا گیا ہے۔
ایک اور کار بم دھماکہ شمال میں طلبیہ بازار کے پاس ہوا جو پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ ہے۔ اس بم دھماکے میں کار اور درجنوں دکانوں کو نقصان پہنچا جسے اے ایف پی کے صحافی نے رپورٹ کیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد مان نے کہا ہے کہ دس بم حملوں میں 81 افراد زخمی اور نو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر ذرائع ہلاک شدگان کی تعداد کئی گنا زائد بتاتے ہیں۔
اب تک کسی بھی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
Add new comment