شام پر حملہ غیر قانونی ہوگا۔بان کی مون

 

ٹی وی شیعہ (نیوز رپورٹ)منگل کے روز نیویارک میں یو این او کے دفتر میں امریکہ کی طرف سے شام پر حملے کے اعلان کے چند روز بعد اپنے ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہامریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر شام پر فوجی حملے کے حق کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی صرف اس وقت قانونی ہے جب وہ اپنے دفاع کیلئے ہو، اقوام متحدہ کے منشور کے شق نمبر 51 سے ہم آہنگ اور سکیورٹی کونسل کی اجازت سے ہو۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ شام کیخلاف طاقت کا استعمال اس وقت قانونی تصور ہوگا جب وہ سکیورٹی کونسل کی اجازت سے ہو۔ 

Add new comment