سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی خدمت میں پیش پیش

ٹی وی شیعہ (ایریانیوز ڈیسک)سعودی عرب کی امریکہ نواز آل سعود کی وہابی منحرف حکومت مصر میں اسلام پسندوں کی حکومت گرانے کے بعد اب تیونس میں اسلام پسندوں کی حکومت کو گرانے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔ مصر اور تیونس میں طویل عرصے سے اقتدار پر قابض حکمرانوں کے خلاف عوامی انقلاب کے بعد اسلام پسند جماعتوں کی حکومتیں قائم ہوئیں۔ لیکن پہلے مصر میں فوج نے سعودی حکومت کے تعاون سے اخوان المسملین کی حکومت کا تختہ الٹا۔ اب سعودی حکومت کی ایما پر تیونس میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے کیونکہ سعودی حکومت اسلام پسندوں کے اقتدار میں آجانے سے سخت خوفزدہ ہے۔

Add new comment