المستدرک علی الصحیحین میں کس مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امام مہدی علیہ السلام کی بیعت کا حکم دیاہے؟
حاکم نے ’’المستدرک علی الصحیحین‘‘ کی چوتھی جلد کے ۴۶۴ ویں صفحے پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اس حدیث کو بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ... ثم تطلع الرايات السود من قبل المشرق؛ ... إذا رأيتموه فبايعوه و لو حبواً علی الثلج فانه خليفة الله المهدي."
۔۔۔ اس کے بعد سیاہ علم مشرق کی طرف سے نمودار ہوں گے ۔۔۔ جب تم انہیں دیکھو تو ان کی بیعت کرو اگر چہ تمہیں سینہ کے بل برف پر چلنا پڑے اس لیے کہ وہ خلیفہ خدا مہدی ہیں۔
حاکم نیشاپوری اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں: یہ حدیث بخاری اور مسلم کے معیاروں کے مطابق صحیح ہے۔
یہ حدیث ایک نمونہ کے طورپر تھی جو مستدرک میں بیان ہوئی ہے ورنہ امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں اس کتاب میں بہت ساری حدیثیں موجود ہیں۔
Add new comment