سعودی عرب ایک مرتبہ پھر بے نقاب
ٹی وی شیعہ (نیوز رپورٹ)یوں تو سعودی عرب کے بادشاہوں کی پوری تاریخ ہی سازشوں سے بھری پڑی ہے لیکن موجودہ سازش نے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دئیے ہیں۔اس سازش کے زریعے سعودی عرب نے ایک نئی اور عالمی جنگ شروع کرانے کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ اب بے نقاب ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق معروف خبر رسان ادارے منٹ پریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شامی باغیوں نے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے دمشق کے نواح میں پھیلنے والی زہریلی گیس سیرائن انہیں سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ بندر بن سلطان نے فراہم کی تھی۔ انٹرویو دینے والے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں میں زہریلی گیس سیرائن بھی شامل ہے، لہذا انہوں نے خاص احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں۔ سعودی عرب سے ملنے والے فوجی سازوسامان کو معمول کی طرح ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک سیرائن گیس کا حاوی سلنڈر پھٹ گیا اور یہ زہریلی گیس چاروں طرف پھیل گئی، جس کی زد میں آ کر کئی افراد ہلاک ہوگئے۔
Add new comment