کیا معصومین نے امام مہدی کے منتظرین کے بارے میں کچھ ارشاد فرمایاہے؟
اصول کافی ، جلد اول ، صفحہ ٣٧١ ، کتاب حجت، باب ( انّہ من عرف امامہ لم یضرّہ تقدم ھذا الامر او تأخّر) ہے ۔
احادیث کا شانِ نزولِ یہ ہے کہ ائمہ ہدیٰ (ع) نے انتظار کی اتنی فضیلت بیان کی اور حضرت حجت ـ کے اتنے فضائل بیان کئے کہ وہ لوگ جو ائمہ (ع) کے صحابہ تھے ان کومنتظر ین پر رشک آنے لگا انہوں نے ائمہ (ع) کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ مولا کیاہم بھی وہ زمانہ پالیں گے؟ جب حضرت حجت ـ ظہور فرمائیں گے اور ہم منتظرین کے طور پر ان کا استقبال کریں گے آیا یہ سعادت ہمیں نصیب ہوگی یا نہیں ہوگی ؟ امام حجت (ع) موجود ہیں ان کی موجودگی میں خود حجتِ خدا (ع)سے پوچھ رہے ہیں کہ جب یہ آخری حجت الٰہی (ع) تشریف لائیں گے تو آیا ہمیں یہ سعادت نصیب ہوگی یا نصیب نہیں ہوگی ؟ ہم منتظرین میں سے ہو سکتے ہیں یا منتظرین میں سے نہیں ہو سکتے؟
یہ سوال حضرت امام جعفر صادق (ع) اور حضرت امام باقر علیہ السلام سے کیا گیا تھا ۔ اب آپ عصر امام صادق (ع) دیکھیں اور عصر غیبت دیکھیں یعنی حضرت حجت (ع) کی پیدائش سے ایک سو پچاس سال پہلے ایک شخص آکر سوال کرتا ہے کہ آیا میں حضرت حجت(ع) کے منتظرین میں سے ہوں گا یا نہیں ؟ حضرت (ع) نے فرمایا کہ ہمارے زمانے میں ہی تمہاری وفات ہوگی لیکن تم اس کے باوجود منتظرین حضرت حجت (ع) میں سے ہو سکتے ہو۔
Add new comment