شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے۔بشار اسد
ٹی وی شیعہ(ریسرچ رپورٹ) شام کے صدر بشار اسد نے ایک مرتبہ پھر ایک پریس کانفرنس میں کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال کرنے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اسی طرح شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ امریکہ شام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور جان بوجھ کر کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال کا بہانہ بناکرشام پر حملہ کرنا چاہتاہے۔
واضح رہے کہ شام کی حکومت کا شروع سے ہی یہ دعویٰ رہا ہے کہ اس نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں البتہ شام کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بلاوجہ حملہ کیا گیا تو جنگ کے بہت بھیانک نتائج نکلیں گے۔
Add new comment